فیصل آباد(سپیشل رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے پارٹنر سکولوں کے تین ماہ کے فنڈز روک لیے ۔سات ہزار سے زائد سکولوں کو فنڈز نہ ملنے پر مالی اور انتظامی بحران سے پارٹنر سکول متاثر ہونے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیف میں مالی اور انتظامی بحران سے پارٹنر سکول متاثر ہونے لگے ہیں۔ سات ہزار سے زائد سکولوں کو تین ماہ سے فنڈز جاری نہیں کیے جارہے ۔ صوبائی کابینہ کی جانب سے پیف کے پانچ ارب کے سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری نہیں ملی جس کی وجہ سے ادارے میں مالی بحران ہے تو دوسری طر ف پیف کا کوئی مستقل ایم ڈی بھی نہیں ، جس سے ادارے میں انتظامی بحران بھی موجود ہے ۔فنڈز نہ ملنے کے باعث اساتذہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں۔ جس سے تعلیمی نظام شدید متاثر ہو رہا ہے ۔