کراچی (سٹاف رپورٹر ) شاہ زیب قتل کیس میں سزا یافتہ شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی سزا کیخلاف دائر اپیلوں کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ عدالت میں شاہ زیب قتل کیس میں سزا یافتہ شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی سزائوں کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت ہوئی ۔ملزمان کے وکلا نے دلائل مکمل کئے ۔ دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ مدعی مقدمہ اور مقتول کے والد کا انتقال ہوچکا ہے ،پس ماندگان میں بیوہ اور دو بیٹیاں ہیں،تینوں خواتین بیرون ملک ہیں اور عدالت نہیں آنا چاہتیں۔