لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز نے سیزن سیون کیلئے انگلینڈکے سابق کرکٹر پیٹرمورس کو نیاہیڈکوچ مقرر کر دیا۔انگلینڈ کے سابق کرکٹر پیٹرمورس 2 مرتبہ انگلش ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں ۔پیٹرمورس کا کہنا ہے کہ کراچی کنگزفیملی کا حصہ بننے پر بے حدپرجوش ہوں ۔ پوری کوشش ہوگی کراچی کنگز کو ٹرافی دوبارہ جتواؤں۔