راہوالی (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل فنانس سیکرٹری مشتاق احمد بادل نے کہا ہے کہ حکومت پیپلز پارٹی کے قائدین کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات کر نے کی دھمکیاں نہ دے پیپلز پارٹی ملک گیر سیاسی و جمہوری پارٹی ہے جس کی جڑیں آج بھی محنت کش عوام میں ہیں حکومت جن جھوٹے مقدمات سے آضف علی زرداری کو خوف ذدہ کر نے کی کوششیں کر رہی ہے اسے معلوم ہونا چاہئے کہ انہوں نے اپنے خلاف اس سے قبل درجنوں من گھڑت اور جھوٹے مقدمات کا مقابلہ کر تے ہوئے نو سال تک جیل کاٹی اور باعزت بری ہو کر مرد آہن کا خطاب حاصل کیا تھا جس کا مخالف سیاستدان آج بھی اعتراف کر رہے ہیں۔