لاہور (فورم رپورٹ ) انتخابات میں پیپلزپا رٹی ایک مرتبہ پھر وفاق کی جماعت بن کر ابھرے گی اور اکثریت حاصل کرے گی ۔ پیپلزپا رٹی کے کارکن بلاول بھٹو زرداری اور آ صف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہیں ۔ مڈل ایسٹ میں اس وقت پیپلز پارٹی کو جتنا مضبوط کر دیا گیا ہے اس سے پہلے کبھی بھی نہیں تھی۔ مڈل ایسٹ سے پیپلزپا رٹی کے جیالے انتخابات سے پہلے پاکستان آ رہے ہیں یہاں آ کر پیپلزپا رٹی کا الیکشن لڑیں گے اور پیپلزپا رٹی کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بنوانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے صدر میاں محمد منیر نے روزنامہ 92نیوز فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپا رٹی کی جڑیں چاروں صوبوں میں موجود ہیں اگر کسی کا خیال ہے کہ پیپلزپارٹی صرف ایک صوبہ تک محدود ہو گئی ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے جیالے 25جولائی کو پاکستان پہنچیں گے اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے ۔