لاہور( خبرنگارخصوصی) پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے قائدین کے خلاف بنائے گئے مقدمات نہ مکمل اور ادھورے ہیں ، نیب کے پاس کسی معاملہ کی تفصیلات موجود نہیں ہیں ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو ہراساں کیا جارہا ہے ، ان دونوں قائدین کی مقبولیت سے حکومت خوف زدہ ہے ، انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے نام پر آمریت قائم کرنے والے عوام کے سامنے آچکے ہیں ،ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے تمام فیصلے فرد واحد کررہے ہیں ، عمران خان کے غیر مقبول فیصلے ان کی حکومت کے لئے خطرہ بن گئے ہیں ، ایک طرف عمران خان کے غیر مقبول فیصلے ہیں تو دوسری طرف وزراء کا غیر مقبول موقف ہے ، شیخ رشید اور فواد چودھری کوعوام مستر د کرچکے ہیں ،شیخ رشید اپنی اوقات بھول گئے ہیں ،وہ شعبدہ بازی کرنے کے لئے نئے نئے طریقے اختیار کرتے ہیں، شیخ رشید ریلوے کے خسارے کے ذمہ دار ہیں ۔