کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ ناکام ہوچکا ہے ،اس میں ترمیم کا بل لے کر آرہے ہیں ،بل کو اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل جی ڈی اے اور ایم کیوایم سے مشاورت کریں گے ،نئے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ میں مئیرکے براہ راست انتخاب کی تجویزشامل کی گئی ہے ۔اپنی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے شہری علاقے بری طرح متاثر ہیں،ہم جونظام ہم لاناچاہتے ہیں وہ کے پی کے اورپنجاب سے ملتاہوا نظام ہے ،اس جیسا نہیں ہے ،اس نظام میں مئیرکو براہ راست منتخب کریں گے ،حالات گواہی دیتے ہیں کہ سندھ حکومت شہری مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ،پیپلزپارٹی کے پاس بھی یہ بل لے کر جائیں گے ،اگر اسمبلی نے بل نہیں منظور کیا تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ،خواتین کو سیاست میں لانے کے لئے لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ میں تبدیلی لائیں گے اس کے علاوہاسکول بنانا اور چلانا لوکل گورنمنٹ کی زمہ داری ہوگی،ہسپتالوں اور ٹرانزٹ لوکل گورنمنٹ کی زمہ داری ہوگی ۔