لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت کی جانب سے حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے اورنج لائن میٹر و ٹرین پیکج ٹو پر بھی آزمائشی طورپر ٹرین چلانے کیلئے تیار یاں تیز شروع کر دی ہیں جبکہ ذرائع کا کہناہے ایک ہفتہ کے دورانیہ میں پیکج ٹو پر بھی آزمائشی ٹرین چلانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کی جانب سے ٹھیکیداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ پیکج ٹوعلی ٹاؤن تا اسکیم موڑ پر کام کوتیزکریں اور یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایک ہفتہ کے دوران پیکج ٹو پر بھی آزمائشی طور پر ٹرین چل دی جائیگی ۔