اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) پی ٹی آئی کی سینٹرل گورننگ کمیٹی نے ڈاکٹر شاہد ضیا ء کو مرکزی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ،اعجاز رفیع بٹ کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ،حبیب اورکزئی کومرکزی سیکرٹری ویلفیئر،سید محمد حبیب عرفانی کو مرکزی سیکرٹری مذہبی امور،تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ایم این اے آفتاب صدیقی کو سندھ کاجوائنٹ سیکرٹری جبکہ شفقت انڑ کو جوائنٹ سیکرٹری سندھ مقرر کردیا ہے ۔تمام تقرریوں کا فیصلہ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی کی زیر صدارت سینٹرل گورننگ کمیٹی کے اجلاس میں ہوا جس کے بعد تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔دریں اثنا آفتاب صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی کے اعتماد پر پورا اترنے اور نئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔
پی ٹی آئی میں نئے عہدے : ڈاکٹر شاہد مرکزی سیکرٹری پلاننگ ،اعجاز رفیع ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر
بدھ 14 اگست 2019ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) پی ٹی آئی کی سینٹرل گورننگ کمیٹی نے ڈاکٹر شاہد ضیا ء کو مرکزی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ،اعجاز رفیع بٹ کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ،حبیب اورکزئی کومرکزی سیکرٹری ویلفیئر،سید محمد حبیب عرفانی کو مرکزی سیکرٹری مذہبی امور،تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ایم این اے آفتاب صدیقی کو سندھ کاجوائنٹ سیکرٹری جبکہ شفقت انڑ کو جوائنٹ سیکرٹری سندھ مقرر کردیا ہے ۔تمام تقرریوں کا فیصلہ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی کی زیر صدارت سینٹرل گورننگ کمیٹی کے اجلاس میں ہوا جس کے بعد تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔دریں اثنا آفتاب صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی کے اعتماد پر پورا اترنے اور نئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 14 اگست 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں