گوجرانوالہ (92نیوزرپورٹ )نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈلیوری کے لیے آئی خاتون کی آپریشن کے دوران پہلے مثانے کی نالی کاٹ دی جبکہ دوبارہ آپریشن پر قینچی پیٹ میں چھوڑدی،خاتون پیٹ درد کی مریضہ بن گئی،کہیں شنوائی نہیں ہو رہی،متاثرہ خاتون کے والد نبیل کے مطابق ایک ماہ قبل کامونکی کی رہائشی ماریہ کو نجی زچہ بچہ سنٹر لایا گیا تھا جہاں بچے کی ڈلیوری کے دوران ڈاکٹر نے غفلت کرتے ہوئے ماریہ کی مثانے کی نالی کاٹ دی ،دوبارہ آپریشن کرایا تو ڈاکٹر قینچی پیٹ میں بھول گیا ، ماریہ کو پیٹ میں شدید درد ہونے لگا تو اسے ہسپتال لایا جہاں پتہ چلا کہ پیٹ میں قینچی ہے ، ماریہ کو مختلف ہسپتالوں میں لے کر گئے مگر جواب ملا کہ اب دیر ہو چکی ہے ،بیٹی کو واپس اسی ہسپتال لائے مگر عملہ اور ڈاکٹرز علاج کرتے ہیں اور نہ ہی بات سنتے ہیں، بیٹی کے علاج پر جمع پونجی لگا دی ، ڈاکٹر ہسپتال آنے پر ملتی ہی نہیں باقی عملہ دھکے دے کر باہر نکال دیتا ہے ، والد نبیل نے وزیر اعلی پنجاب سے واقعے کا فوری نوٹس لے کر داد رسی کا مطالبہ کیا ہے ، ہسپتال کی انتظامیہ نے رابطہ پر موقف دینے سے انکار کر دیا۔