کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم ، تحریک پاکستان کے سرگرم رہنمااور شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کی 68ویں برسی بدھ (16اکتوبر)کو ملک بھر میں منائی جائیگی۔ انہیں 16اکتوبر 1951ء کو کمپنی باغ راولپنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا ۔