انجامینا( نیٹ نیوز ) افریقی ملک چاڈ کے صدر ادریس دیبی نے 2مشرقی صوبوں میں نسلی فسادات کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی۔ رپورٹ کے مطابق صدارتی دفتر کے مطابق سیلا اور اوادای کے علاقوں میں آئندہ 3 ماہ تک ایمرجنسی نافذ رہے گی۔خیال رہے کہ سیلا اور اوادای کے علاقوں میں 9 اگست سے چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔