لاہور(اپنے رپورٹر سے )صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو ایک مثالی ادارہ ہے ۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ہماری حکومت کی جانب سے بچوں کے تحفظ کے لیے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی خصوصی دعوت پر بیورو لاہورآفس کے دورے کے موقع پر کیا۔وائس چیئرمین پی ایچ اے لاہورحافظ ذیشان رشیدبھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے - سارہ احمد نے میاں محمود الرشید کا استقبال کیا۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں آکر بچوں کی خوشیوں میں شامل ہو کر بہت اچھا لگا۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے صوبائی وزیر کو بچوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آ گاہ کیا۔چیرپرسن سارہ احمد کے ہمراہ دورے کے دوران فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو عبیدالرحمان، ڈاکٹر طاہر علی، عطیہ سعد، صبا بٹ، ہارون خالد، ارسلان نعیم،حماد واسطی بھی موجود تھے ۔