لاہور(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن)کے رہنما اوررکن صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کارکنوں کی گرفتاری پر پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ چار دیواری کو پامال کرکے ن لیگی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ۔میں لاہور پولیس کے اس آمرانہ فعل کی مذمت کرتا ہوں۔ میں توقع رکھتا ہوں لاہور پولیس ہماری بھی ہے ۔ لاہور پولیس سلیکٹڈ اور آمرانہ حکمرانوں کے دباؤ میں آکر کوئی ایسا اقدام مت کریں جس سے آپ کی عزت میں کمی واقع ہو۔ یہ کہنے کو جمہوری دور ہے لیکن آمریت مسلط کی گئی ہے ۔ عمران نیازی یاد کریں کتنے عرصے تک اسلام آباد بند کر کے بیٹھے رہے تھے ، نوازشریف کا ظرف دیکھیں دھرنے پر آپ کے خلاف ایف آئی آر نہیں کاٹی، آپ کو آخری حد تک برداشت کیا۔ عمران خان چند سو کارکنوں کا پرامن اجتماع بھی برداشت نہیں کرتے ۔ اپنے اندر برداشت کی عادت ڈالیں۔کنٹینر آفر کرنے والے نیازی صاحب کل آپ کہاں تھے ۔