لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی جانب سے سامنے آنے والی چار ملکی سیریز کی تجویز پر ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے حمایت کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹیو ای سی بی ٹام ہیریسن نے چار ملکی سیریز منعقد کرانے کی اجازت دینے پر زور دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر چہ آئی سی سی قوانین 3 ملکی سیریز کے انعقاد کی اجازت نہیں دیتے مگر اس کی اجازت دی جانی چاہئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی 4 ملکی ٹورنامنٹ کی حمایت سے پی سی بی کو فائدہ ہوسکتا ہے اور پاکستان کی تجویز پر جلد ہی چار ملکی سیریز کرانے کی اجازت مل سکتی ہے تاہم آ ئی سی سی اس سلسلہ میں حائل ہے کیونکہ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ دو ملکوں سے زیادہ کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز سے ورلڈ کپ کو مالی طور پر نقصان پہنچ سکتا ہے ۔