قازقستان(ویب ڈیسک) اگرہم سن سکیں تو ہر پتھر میں ایک کہانی ہوتی ہے اور کسی چٹان میں پوری داستان پوشیدہ ہوسکتی ہے ۔ اسی طرح قازقستان میں جھیلوں اور قدرتی حجری آثار پرمشتمل مشہور سیاحتی مقام پر ایک چوٹی ملی ہے جہاں ماضی کے 50 لاکھ سال کا موسمیاتی احوال معلوم کیا جاسکتا ہے ۔ یوں یہ بہت نایاب جگہ ہے اور زمین پر ایسے آثار کم ہی ملتے ہیں۔یہاں مٹی اور گرد کے پرتیں ہیں جو یوریشیائی برِاعظم میں طویل عرصے کا موسمیاتی راز فاش کرتی ہیں۔