کیلیفورنیا(سپورٹس ڈیسک )دنیا کے دیگر ممالک کے طرح خود امریکہ نے بھی چاند کی دوبارہ تسخیر میں گہری دلچسپی لینا شروع کردی ہے اور اس کے تحت آرتیمس نامی پروجیکٹ شروع کیا ہے ۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ ناسا نے تین خلائی گاڑیوں کی حتمی منظوری دیدی ہے جو انسان کو چاند تک لے جائیں گے ۔ناسا کے اعلامئے کے مطابق بلیو اوریجن، ڈائنیٹکس اور اسپیس ایکس کمپنیاں یہ سواریاں بنائیں گی اور اس کے لیے مجموعی طور پر 967 ملین ڈالر کی خطیر رقم دی جائے گی۔