لاہور (ویب ڈیسک) چاند کا پانچواں بڑا پتھر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا، ساڑھے 13 کلو وزنی مون راک کو خریدنے والے کو 20 لاکھ پاؤنڈ خرچ کرنا ہونگے۔ساڑھے تیرہ کلو گرام وزنی چاند کا یہ پتھر ممکنہ طور پرکسی سیارچے سے ٹکرا کر چاند کی سطح سے پھسل کر صحرائے اعظم میں گراتھا، یہ زمین پر ملنے والا چاند کا پانچواں بڑا پتھر ہے۔فٹبال کے سائز جتنے اس نایاب پتھر کو خریدنے کے لیے 20 لاکھ پاؤنڈ خرچ کرنا ہونگے، نیلامی میں تیرہ شہابی پتھر بھی فروخت کیلئے پیش کیے گئے ہیں جن کی قیمت چودہ لاکھ پاؤنڈ ہے۔