لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر)فضیل اصغر سے چائینز قونصلر جنرل نے ملاقات کی۔ جس میں چائینز کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید، ایڈیشنل سیکرٹری ظہور احمد، ایڈیشنل سیکرٹری چائینز سکیورٹی راو اسلم، اور ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی ڈاکٹر احسن منیر بھٹی بھی موجود تھے ۔چائنیز قونصلر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر)فضیل اصغر نے کہاکہ پنجاب میں مختلف پراجیکٹ پر کام کرنے والے چائینز کو سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے ،قائد اعظم سولر انرجی پارک کا خود بھی دورہ کرونگا۔ کیپٹن (ر)فضیل اصغر نے چائنیز قونصلر جنرل کو تجویزدیتے ہوئے کہاکہ چائینز پاکستان آنے پر ایئرپورٹ پر قائم سکیورٹی ڈیسک پر رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کام کرنے والے چائینز کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے باقاعدہ لسٹ محکمہ داخلہ کو فراہم کی جائے ۔