کراچی(کامرس رپورٹر) چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈنے اپنے 1320میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کے x2 660 میگاواٹ کے دوسرے یونٹ کو کامیابی کے ساتھ نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا ۔کمپنی سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق نیشنل گرڈ سے دوسرییونٹ کی منسلکی پاور پلانٹ کے تجارتی بنیادوں پر آپریشن شروع کرنے کی طرف اہم قدم ہے ۔ دوسرے یونٹ کی پہلے یونٹ کی منسلکی کے ٹھیک 5مہینے بعد عمل میں لائی گئی ہے ۔ اس طرح ابx2 660میگاواٹ کے دونوں یونٹ نے قومی گرڈ میں پری کمیشننگ آزمائشی بنیادپر بجلی کی فراہمی شروع کرنے کا سنگِ میل حاصل کرلیا ہے ۔