لاہور(اپنے رپورٹر سے ) چائنیز کمپنی سن ریز بزنس گروپ کے وفد کی واسا ہیڈ آفس آمدہوئی۔ وفد کی جانب سے واسا لاہور کی بجلی کی کھپت کو مد نظر رکھتے ہو ئے 100 میگا واٹ کے سولر پاور پلانٹ لگانے کی پیش کی گئی۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز ، وائس چیرمین واسا شیخ امتیاز محمود کی سربراہی میں منعقد میٹنگ میں بجلی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کے انعقاد کرنے کا مقصد واسا لاہور کے بجلی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو کم کرنا اور سولر ٹیکنالوجی سے فائدہ حاصل کرنا ہے ۔