اسلام آباد (آن لائن)ستمبر 2019 کے دوران چائے کی پتی کی درآمدات میں 21.9 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2019 کے دوران درآمدات کا حجم 37 ملین ڈالر تک کم ہو گیا ہے جبکہ ستمبر 2018 میں 47.3 ملین ڈالر مالیت کی چائے کی پتی درآمد کی گئی تھی۔