دبئی(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2021 منسوخ کر دی، متبادل کے طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ بھارت میں ہوگا، مسلسل 2 برس 2020 اور 2021 ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے 2021 میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی اب چیمپئنز ٹرافی کی جگہ 2021 میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ منعقد کروائے گا۔2021 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی بھارت میں ہی ہوگا۔مسلسل 2 برس 2020 اور 2021 ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اگلا برس 2020 میں آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیلا جائے گا۔ جبکہ اگلا ورلڈکپ 2023 میں بھارت میں ہی کھیلا جائے گا۔ بھارت کو ایک ساتھ 2 آئی سی سی ٹورنامنٹس کی میزبانی دیے جانے پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے ۔ جبکہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کو منسوخ کرنے پر بھی کئی بورڈز نالاں ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا 2017 کا ایڈیشن بے حد کامیاب رہا تھا، جس کے بعد اس ٹورنامنٹ کو مزید جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اب آئی سی سی نے زیادہ منافع کمانے کی لالچ میں 2021 میں چیمپئنز ٹرافی کی جگہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔