نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک ایسا خوش نصیب شخص ہے جس کے ہیلمٹ میں زہریلا سانپ چھپا تھا لیکن وہ 7میل تک بائیک چلاتا رہا اور سانپ کے حملے سے بھی محفوظ رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رانجیتھ نامی سکول ٹیچر نے موٹرسائیکل پر 7 میل کا فاصلہ طے کیا جس کے بعد اسے معلوم ہوا کہ اس کے ہیلمٹ میں ایک عدد زہریلا سانپ گھسا ہوا ہے ، وہ فوری طور پر ہسپتال چلاگیا تاہم وہ سانپ کے ڈسنے سے محفوظ رہا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین مختلف قسم کے کمنٹس کررہے ہیں ، بیشتر صارفین نے سکول ٹیچر کو خوش قسمت قرار دیا ہے ۔