سڈنی(ویب ڈیسک) ایک نئے مطالعے سے طبی سائنس میں پہلی مرتبہ یہ ثبوت سامنے آئے ہیں کہ پھیپھڑوں میں بھی چربی جمع ہوسکتی ہے ۔ اس سے بعض موٹے افراد میں سانس اور دمے کا مرض بھی پیدا ہوسکتا ہے ۔یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ موٹاپے اور دمے کے درمیان تعلق کا کوئی ثبوت سامنے آیا ہے ۔ ماہرین نے اس کی کئی وضاحتیں پیش کی ہیں لیکن ان میں سے کسی پر بھی حتمی طور پر بھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔آسٹریلیا میں چارلس گیرڈنر ہسپتال کے پروفیسر جان ایلیئٹ نے بتایا کہ انہوں نے پھیپھڑوں کے ہوائی راستوں یا ایئرویز میں چکنائی کی بافتیں(ٹشوز) پہلی بار دیکھے ہیں۔