لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) ایف آئی اے عدالت میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کیخلاف امدادی رقم میں خوردبرد کیس پر سماعت، عدالت نے کیس کی سماعت مزید کاروائی کے لیے 30 مئی تک ملتوی کر دی، سپیشل جج سنٹرل محمد رفیق نے کیس پر سماعت کی، آصف ہاشمی کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد کیمپ جیل سے ایف آئی اے کورٹ سے پیش کیا گیا،ایف آئی اے آصف ہاشمی نے بطور چیئرمین مین متروکہ وقف بورڈ امدادی رقم کی تقسیم میں 34000 روپے کی رقم خرد برد کی، آصف ہاشمی نے بطور چیئرمین متروکہ وقف بورڈ چار افراد کو امدادی رقم نہ دینے کا الزام ہے ، میں نے کروڑوں روپے کی امدادی رقوم تقسیم کیں، جبکہ ملزم آصف ہاشمی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ الزام بے بنیاد ہے ۔