بیجنگ(این این آئی )امریکی خفیہ ادارے سی آئے اے کے نامزد ڈائریکٹر وِلیم برنز نے کہا ہے کہ چین امریکہ کا انتہائی سخت حریف ہے ،آنے والی دہائیوں میں چین کساتھ معاملات امریکی سلامتی کیلئے اہم ہونگے ،وہ مستقبل میں امریکہ کے چین کے ساتھ معاملات کو خاص اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں۔امریکی سفارت کار ولیم برنز سی آئی اے کو سیاسی اثر و رسوخ سے بھی آزاد رکھنا چاہتے ہیں۔ ان کے بقول، سیاست کو وہاں رک جانا چاہئے جہاں سے انٹیلیجنس سروسز کا آغاز ہوتا ہے ۔ ولیم برنز سابق صدر باراک اوباما کے دور حکومت میں نائب وزیر خارجہ کے عہدے پر فائض رہ چکے ہیں۔