روم(ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے اٹلی میں ہزاروں سال قدیم چٹخارے دار سٹریٹ فوڈ کا ڈھابا دریافت کرلیا۔حال ہی میں اٹلی میں 79 قبل مسیح میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ تلے دب جانے والے شہر پومپئی میں ہونے والی کھدائی کے دوران رومی دور کا سٹریٹ فوڈ کا ڈھابا دریافت ہوا ہے۔اس ڈھابے میں گرما گرم کھانوں اور مشروبات کیلئے باقاعدہ کھانچے بنے ہوئے ہیں اور ٹیراکوٹا کے برتنوں سے تقریباً 2000 سال قدیم کھانوں اور پکوانوں کے آثار بھی ملے ہیں۔