سان تیاگو(این این آئی) جنوبی امریکہ کے ملک چلی کے ایک شہر کی خاتون میئر صحافیوں کے سوالات سے جان چھڑانے کے لیے بھاگ نکلیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق پرو ونڈنسیا کی 65 سالہ میئر اور سوشل سکیورٹی کی وزیر ایولن میتھی سے جب صحافیوں نے حکومت مخالف مظاہروں سے متعلق سوالات پوچھنا شروع کیے تو و ہ بھاگ نکلی۔ جس کی ویڈیو اور خبر وائرل ہونے کے بعد خود خاتون میئر اور وزیر نے بھی اپنے اس اقدام کو ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی اور اسے ورزش قرار دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون میئر تھوڑے فاصلے پر جاکر اپنے دوڑنے کی سپیڈ کم کردیتی ہیں اور وہ صحافیوں سے بات کرنے پر رضامند ہوجاتی ہیں، تاہم عین اسی وقت ویڈیو ختم ہو جاتی ہے ۔ خاتون وزیر