بیجنگ(ویب ڈیسک)چین کا صفائی پسند چمپینزی اپنے انکلوژر کی صفائی کررہا ہے۔انسان ہی نہیں اب تو جانور بھی صفائی پسند ہوگئے ہیں۔یقین نہیں تو تصویر میں نظر آنے والے اس چمپینزی کو ہی دیکھ لیں، جوکچرا صاف کرنے میں مصروف ہے۔جی ہاں، یہ مناظر چین کے صوبے Liaoning کے چڑیا گھر میں دیکھے گئے جہاں موجود چمپینزی نہ صرف صفائی پسند ہے، بلکہ باقاعدگی سے اپنے پنجرے کی جھاڑو لگا کر صفائی کرتا ہے۔صفائی کے عادی چین کے چمپینزی سے جہاں انتظامیہ بیحد خوش ہیں، وہیں اپنی عادت کی بنا پروہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔