بیجنگ(آن لائن) چین کے ساحلی علاقے میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ دو لاپتہ ہو گئے ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ حیسی کے سمندر میں ایک کشتی پانی کی تیز لہروں کی نذر ہو گئی جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ دو لاپتہ ہو گئے ۔ ریسکیو عملے نے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے ۔