راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ چائنہ کا مقابلہ کورونا سے تھا ، ہمارا مقابلہ پہلے جہالت سے ہے ۔گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اْنہوں نے کرونا وائرس کے حوالے سے پاکستانیوں کی لاپرواہی کے بارے میں لکھا ہے ۔شعیب اختر کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں اْنہوں نے لکھا کہ چائنہ کا مقابلہ صرف اور صرف کرونا وائرس سے تھا اِسی لیے چین جیت گیا۔سابق فاسٹ بالر نے لکھا کہ ہمارا مقابلہ پہلے جہالت، لاعلمی، تعلیم اور شعور کی کمی سے ہے ۔اْنہوں نے لکھا کہ ہمارا مقابلہ پہلے مختلف نظریات اور ہٹ دھرمی سے ہے اْس کے بعد ہمارا مقابلہ کورونا وائرس سے ہے ۔شعیب اختر نے لکھا کہ اِس ٹوئٹ کو کرتے ہوئے بہت دْکھ ہورہا ہے لیکن یہ سچ ہے ۔