بیجنگ( ویب ڈیسک) چین میں7ویں عالمی ملٹری گیمزکے اختتام پر رنگوں سے بھری تقریب سجائی گئی۔ چین میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ملٹری گیم کی اختتامی تقریب کے موقع پر فنکاروں کی جانب سے شاندار میوزک پرفارمنس، لائٹ شو، فوک ڈانس و دیگر پرفارمنس پیش کی گئیں۔ اس دس روزہ ملٹری گیم میں 109ممالک کے دس ہزار اہلکاروں نے شرکت کی۔