فیصل آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)چنیوٹ میں معدنی ذخائر دریافت کرنے کاٹھیکہ قواعدوضوابط کے برعکس نکلا،افسران کی ملی بھگت سے ٹھیکہ جس کمپنی کو ملا وہ خود ساختہ تھی۔ اس سکینڈل پر اینٹی کرپشن حکام متحرک ہوئے اور معاملے پر بننے والی تین رکنی جے آئی ٹی نے بھی 90 فیصد کام مکمل کر لیا ۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق 915 ارب ڈالرکے معدنی ذخائر کے ٹھیکہ سکینڈل میں صوبائی سیکرٹری امتیاز چیمہ اور سیکرٹری پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن و دیگر افسران ملوث ہیں۔اس سکینڈل کا مقدمہ اینٹی کرپشن میں پہلے ہی درج تھا لیکن بااثر شخصیات کو بچانے کیلئے معاملہ دبا لیا گیا۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ وہ جلد ملزمان پر ہاتھ ڈالنے والے ہیں۔