احمد آباد (سپورٹس ڈیسک) بھارت نے انگلینڈ کیخلاف چوتھے ٹیسٹ میں ایک وکٹ پر 24 سکور کر لیا ، جیمز اینڈرسن کے ہاتھوں شبمان گل کے صفر پر ایل بی ڈبلیو ہونے کے بعد روہیت شرما 8 اور چتیشور پجارا 15 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے ۔ قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم 205 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بین اسٹوکس نے اپنی 24 ویں نصف سنچری (55 رنز) اسکور کی۔ ڈان لارنس 46، جونی بیئراسٹو 28 اور اولی پاپ 29 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بیٹسمین تھے ۔ اکسر پٹیل 4، روی چندرن ایشون 3 اور محمد سراج نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔