لاہور(کامرس ڈیسک) دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس اورانسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ اکاونٹنٹس کے مشترکہ عالمی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ سنہ 2019ء کے آخری تین ماہ کے دوران اقتصاد ی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور اعتماد کی یہ بحالی طویل المیعاد اور حالیہ اوسط کی سطحوں پرمضبوط ہے ۔تاہم،اس سروے میں پاکستان کی یہ انوکھی تصویر بھی سامنے آئی ہے کہ جہاں اقتصادی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے وہیں آرڈرز کا توازن کمزور اور اوسط سے بھی کم ہے۔