لاہور(کر ائم ر پو رٹر) لاہور میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں لاکھوں نقدی، زیور، موبائل ، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چھین لی گئیں۔بتایا گیا ہے کہ جنوبی چھاؤنی میں عباس حیدر کے گھر سے 6لاکھ 55ہزار نقدی، زیورات ،جوہر ٹاون میں فرحان کے گھر سے 3لاکھ35ہزار نقدی ،طلائی زیورات۔ کوٹ لکھپت میں یعقوب کے گھر سے 2لاکھ 60ہزار نقدی ،زیورات ۔غازی آباد میں ندیم کے گھر سے 1لاکھ 20ہزار نقد ی ،زیورات ۔سمن آباد میں عابد کے گھر سے 2 لاکھ، زیورات۔ لٹن روڈ میں خالد سے 55ہزار نقد ی ۔ شادباغ میں بلاول سے 28 ہزار نقد ی ۔نشتر کالونی میں دلاور سے 15ہزار نقد ی زیورات چھین لئے ۔ ٹاؤن شپ اور اقبال ٹاؤن سے گاڑیاں اور سول لائن،گوالمنڈی اور مانگا منڈی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔