اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چو دھری شجاعت حسین سے سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو اور سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ عبد الحمید ڈوگر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی رہنماؤں اور اپنے ذاتی سٹاف کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ سادہ مگر پر وقار تقریب کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر امتیاز احمد رانجھا نے کیا تھا۔ پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک، لیبر ونگ کے صدر فیاض تبسم، اور دوسرے رہنما بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کی دارز ی عمر اور صحت کیلئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی، پارٹی رہنماؤں نے پھول بھی پیش کئے ۔ ملک بھر سے سیاسی، سماجی شخصیات نے سالگرہ کے موقع پر پھول اور کیک بھیجے ، صحت اور درازی عمر کیلئے دعا کی۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت سیاست میں وضع داری کی اکلوتی مثال ہیں انہوں نے ہمیشہ اپنے قول و فعل سے ملک و قوم کی خدمت کی ۔