اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اورچودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں سیاسی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، گلزار چودھری اور رانا خالد بھی موجود تھے ۔