چیچہ وطنی(نمائندہ 92 نیوز)مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 149 چودھری محمد طفیل نے الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ رات11 بجے تک ہم جیت رہے تھے اور اسکے بعد ہمارا رزلٹ روک دیا گیا اور اسکے اگلے دن شام 4 بجے رزلٹ دیا گیا ، دوران پولنگ ووٹ کاسٹ کرتے وقت پولنگ عملے نے جان بوجھ کر ہمارے پولنگ ایجنٹ کو نذدیک نہ بیٹھنے دیا اور اکثر پولنگ اسٹیشنوں پر صرف ایک ہی بیلٹ پیپز جاری کیا گیا جس کی اطلاع باقائدہ ہم نے آر او کے دفتر میں دی، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو دوران گنتی شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی ہمارے پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 اور46 دیا گیا، ہماری موجودگی میں حلقہ این اے 149 کی گنتی دوبارہ کروائی جائے اور ہمیں فارم 45 اور 46 کی مصدقہ کاپی فراہم کی جائے ۔