لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر پراسیکیوشن چودھری ظہیر الدین نے عمران خان کے نیوز چینل دیکھنے اور اخبارات نہ پڑھنے کے بیان پر من و عن عملدرآمد شروع کردیا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر پراسیکیوشن چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ وزیر اعظم نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر نیوز چینل دیکھنے اور اخبارات پڑھنے سے منع کیا تھا جس پر مکمل عمل درآمد کررہے ہیں۔ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘کی اقساط دیکھی ہیں اور خوب محظوظ ہوئے اور اب نئی شروع ہونے والی ڈرامہ سیریل’’جھوٹی‘‘ بھی دیکھیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ وہ تب تک نیوز چینل دیکھیں گے اور نہ اخبارات پڑھیں گے جب تک وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نئی ہدایات نہیں آ جاتیں۔