لاہور (وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمد چودھری نے خورشید شاہ کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ چوروں، ڈاکوؤں اور لٹیروں کا ٹھکانا صرف جیل ہے ،کئی دہائیوں سے سے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹنے والے کرپٹ ٹولے سے پائی پائی وصول کی جائے گی، نیب خود مختار ادارہ ہے جب بھی کوئی گرفتاری عمل میں آتی ہے تو اپوزیشن کی چیخیں نکلنا شروع ہو جاتی ہے ، ملک میں پہلی دفعہ احتساب کا عمل بلاتفریق ہو رہا ہے ، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے ہے ۔دریں اثناء اعجازاحمد چودھری ٹیوٹا گلبرگ آفس گئے ۔ چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان نے انکا استقبال کیا۔ اعجازاحمدچودھری چیئرمین ٹیوٹا سے ملاقات میں ٹیکنیکل ایجوکیشن پر گفتگو کی ، علی سلمان نے ٹیوٹا کی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا، اعجازاحمد نے نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کی سہولتیں فراہم کرنے کے اقدام کو بے سراہا، ملاقات میں، چیئرمین آل پاکستان انجینئر نگ کونسل جاوید سلیم قریشی بھی موجود تھے ۔