لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست،دو رکنی بنچ کے عدالتی تعطیلات پر ہونے کی بناء پرکیس کی لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ عدالت نے چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الہی کی درخواست پر نیب سے آج جواب طلب کر رکھا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ادویات کی عدم دستیابی کے خلاف کیس کی سماعت آج تک ملتوی کر دی، ڈریپ اور دیگر فریقین کی جانب سے جواب داخل کرا دیا گیا ، عدالت نے فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔