لاہور(سپیشل رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس پرانی انار کلی نے چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزمان گرفتارکر لئے ۔پولیس کے مطابق ملزمان میں حبیب الرحمان اور علی حسن کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز،نقدی اور موٹر سائیکلیں برآمدہوئی ہیں۔ ملزما ن نے مختلف علاقوں میں چورری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔