سیالکوٹ ،منڈی بہاؤالدین،قصور،واربرٹن (نمائندگان92 نیوز)چوری،ڈکیتی کی وارداتیں جاری،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ میں گوجرانوالہ کا رہائشی سید سرفراز علی فیملی کے ہمراہ سمبڑیال سے واپس جا رہا تھا کہ محلہ اسلام آباد کے قریب ڈاکوؤں نے 40ہزار سعودی ریال ،اقامہ ،شناختی کارڈ و دیگر ضروری کاغذات چھین لئے ۔ پیر فتح کالونی کا رہائشی نعیم فاروق کی موٹر سائیکل چور لے گئے ۔ منڈی بہاؤالدین میں ملک طراق حسین کے گھرآے والا چور پکڑا گیا جبکہ 2فرار ہو گئے ۔توقیر شہزاد کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔ قصور میں مسجد بلال کے قریب ڈاکوئوں نے آصف اور محمد عمر سے پونے چار لاکھ سے زائد کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے ۔دوسری واردات میں محمدصابر اور بھائی عرفان سے موبائل فون اور 45سوکی نقدی چھین لی۔واربرٹن میں گورنمنٹ بنات اسلام سکول کے قریب کریانہ سٹور سے ایک ڈاکو نے عبدالرحمان موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا۔