بہاولپور، ملتان ، نورپورنورنگا ، فقیر والی (92 نیوزرپورٹ، خبر نگار، نامہ نگاران) 16 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا میدان صاحبزادہ سلطان نے مار لیا،صاحبزادہ سلطان نے دفاعی چیمپئن میر نادر مگسی کو شکست دے دی، پری پیئرڈ کیٹگری میں صاحبزادہ سلطان نے ٹریک3 گھنٹے 18منٹ 29 سکینڈ سے طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے ،نادر مگسیّ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، تیسری پوزیشن میر جعفر مگسیّ نے حاصل کی ، پری پیئرڈ بی کیٹگری میں پہلے نمبر پر ملتان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اویس خاکوانی آئے ، انہوں نے فاصلہ 3گھنٹے 36منٹ46سکینڈ میں طے کیا ، دوسرے نمبرنعمان سر انجام آئے ، تیسرے نمبر پراسد خان شادی خیل آئے ، انہوں نے ٹریک3گھنٹے 43منٹ اور34سکینڈ میں طے کیا، سی کیٹگری میں سید ظہیر حسن اول، انہوں نے فاصلہ 3گھنٹے 48منٹ 39سکینڈ ، دوسرے نمبر پر آنے والے محمود مجید نے فاصلہ 3گھنٹے 57منٹ 18سکینڈ میں طے کیا ، گوہر اسلم سانگی تیسرے نمبر پر آئے انہوں نے یہ فاصلہ 3گھنٹے 58منٹ 17سکینڈ میں مکمل کیا ۔ڈی کیٹگری میں بیرواغ مزاری اول آئے ، انہوں نے فاصلہ 3گھنٹے 51منٹ 38سکینڈ اور دوسرے نمبر پر آنے والے ریسر میاں رفیق نے فاصلہ 3گھنٹے 52منٹ 42سکینڈ میں مکمل کیا، تیسر ے نمبر پر عمر اقبال نے فاصلہ 3گھنٹے 56منٹ 53سکینڈ میں طے کیا ، سٹاک اے کیٹگری میں سیدآصف امام پہلے نمبر پر آئے انہوں نے 150کلو میٹرٹریک ایک گھنٹہ49منٹ اور7سکینڈ میں مکمل کیا ، بیبرک بلوچ دوسرے ، زاہد فرید تیسرے نمبر پر آئے ۔ بی کیٹگری میں صاحبزادہ فخرپہلے نمبر پر رہے ، فاصلہ ایک گھنٹہ50منٹ اور37سکینڈ میں طے کیا، سلطان بہادر عزیز اور میاں عزیز رفیق دوسرے اور تیسرے نمبر پر آئے ۔ سی کیٹگری میں محمد حسن پہلے نمبر پر رہے ،فاصلہ 2 گھنٹہ ایک منٹ اور20سکینڈ میں طے کیا، اسد مروت اور راشد عبد اللہ دوسرے ، تیسرے نمبر پرآئے ۔ ڈی کیٹگری میں شکیل احمد اول رہے ، فاصلہ2 گھنٹہ6منٹ اور14سکینڈ میں مکمل کر لیا، فلک شیر بلوچ دوسرے ، رشید احمد تیسرے نمبر پر آئے ۔ وویمن کیٹگری میں سلمیٰ مروت نے فاصلہ 1گھنٹہ 50منٹ 8سکینڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ، دوسری پوزیشن تشنہ پٹیل نے اپنے نام کی ، انہوں نے ٹریک ایک گھنٹہ54منٹ اور26سکینڈ میں مکمل کیا، تیسرے نمبر پر ماہم شیراز نے فاصلہ 3گھنٹے 11منٹ اور30سکینڈ میں مکمل کیا۔ دوسری موٹر بائیک ریس میں دفاعی چیمپئن معین خان اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے ، جیپ ریلی کو دیکھنے کے لئے صحرا ریگستان میں شہریوں کا سمندر امڈ آیا، صحرا چولستان میں پیراگلائیڈنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔