چونیاں (تحصیل رپورٹر) تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر چونیاں شبیراحمدڈوگر نے کہا۔ اس موقعہ پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹرجاویداقبال و دیگر محکمہ صحت کا عملہ بھی موجود تھا۔ ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹرجاوید اقبال نے بتایا کہ تحصیل بھر میں 159180بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ تحصیل کی 27یونین کونسلوں میں 356پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ ٹیم میں شامل اہلکاران لیڈی ہیلتھ ورکرز سرکاری سکول ٹیچرز و پرائیویٹ سکول ملازمین و دیگر پرائیویٹ محکمہ جات کے ملازمین شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سکیورٹی کا پلان بھی ترتیب دے دیا جاچکا ہے ۔