چونیاں(تحصیل رپورٹر) ڈی جی رینجرز پنجاب کی خصوصی ہدایت پر 23ونگ کنگن پور کے زیر اہتمام نواحی قصبہ ستوکی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں رینجرز کے ماہر ڈاکٹر زاور پیرا میڈیکل سٹاف نے مقامی اور گردونواح سے آئے تقریباََ 230افرادکا فری چیک اپ کیا اور ادویات مہیا کی گئیں، پنجاب رینجرز کی طرف سے سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں عورتوں ،بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جن کو علاج کے ساتھ ساتھ صحت کے متعلق آگاہی بھی دی گئی ،کیمپ میں آنے والے بچوں کو پاک رینجرز کی طرف سے خصوصی تحائف بھی دیئے گئے ۔ فی میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر مقامی رہائشیوں نے پاک رینجر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور پاک رینجر زندہ باد کے نعرے بھی لگائے متعلقہ رینجر حکام نے بتایا کہ اگلا فری میڈیکل کیمپ 29اگست کونواحی قصبہ حاجی چاند میں لگایا جائے گا ۔