وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وہاڑی کا نواحی علاقہ 75ڈبلیو بی آج کے ماڈرن دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔ اس علاقہ میں واٹر سپلائی چالو نہ ہونے کی وجہ سے عرصہ دراز سے اہل علاقہ مضر صحت اور گندا پانی پینے پر مجبور ہیں، جبکہ اسکے علاوہ علاقہ میں جگہ جگہ کوڑے اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں سیوریج کا نظام خراب ہونے کی وجہ سے گنداپانی گلیوں میں کھڑا ہوچکا ہے جبکہ اسکے علاوہ بھی یہ علاقہ مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے تاہم کبھی بھی ضلعی انتظامیہ نے کبھی اس علاقہ کا دورہ کرنا بھی گوارہ نہیں کیا ہے ۔ سیاسی و سماجی شخصیت بابا اسلم گجر ودیگر کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا سمیت دیگر افسران علاقہ کا وزٹ کریں اور تمام تر بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں۔