اوسٹراوا ( نیٹ نیوز ) جمہوریہ چیک کے ایک ہسپتال میں فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد مارے گئے ہیں۔ 42 سالہ حملہ آور نے بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ واقعہ چیک جمہوریہ کے شہر اوسٹراوا میں گز شتہ روز پیش آیا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے چھ افراد کے قتل کے بعد خو کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے ۔ مشرقی شہر اوسٹراوا کے ہسپتال میں اس حملے میں 2 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ۔ فائرنگ کا یہ واقعہ ہسپتال میں بیرونی مریضوں کے لیے موجود ویٹنگ روم میں پیش آیا اور حملہ آور نے انتہائی قریب سے لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملک میں سکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا ہے ۔